امریکن شکاری کرسٹوفر نے چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں شالی کے قریب توشی شا شا کنزرونسی میں دس سالہ مارخور کا شکار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) امریکن شکاری کرسٹوفر نے چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں شالی کے قریب توشی شا شا کنزرونسی میں دس سالہ مارخور کا شکار کیا جس کے لئے انہوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔ امریکن شکار ی پانچ دن قبل ہیلی کاپٹر کے خصوصی پرواز کے ذریعے چترال پہنچ کر توشی شا شا کنزرونسی میں ٹرافی سائز کا شکار تلاش کرنے میں مصروف تھے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق شکار کردہ مارخور کی عمر 10سال جس کی سینگ کی لمبائی 47انچ بتائی جاتی ہے۔ امریکن شکاری کے ساتھ آئے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیسی گلین نے تاہم آئی بیکس کا شکار کرنے میں ناکام ہوا اور تین مرتبہ میگ 300رائفل سے فائرکیا جوکہ سب سے سب خطا ہوگئے اور شکار بچ نکلا۔ ٹرافی شکار کے پرمٹ فیس کا 80فیصد مقامی کمیونٹی کو جبکہ 20فیصد حکومت کے خزانے میں جمع ہوتی ہے اور چترال کے مختلف کنزرونسیوں میں ہر سال دو سے تین مارخور کا ٹرافی شکار کیا جاتا ہے۔ دریں اثنا ء ہر چترال کے توشی شا شا کنزرونسی میں البرہان کنزرویشن کمیٹی کے ایریا میں میں ہی شکار پر عوامی حلقوں نے تحفظات کا اظہارکیاہے کیونکہ دوسرے علاقوں کے لوگ ایک عرصے سے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔