ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں ڈاکٹر وں کی شدید کمی سے متعلق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی نشاندی پر صوبائی حکومت نے ایک ہفتے کے اندرچترال کے DHQ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں ڈاکٹر وں کی شدید کمی سے متعلق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی نشاندی پر صوبائی حکومت نے ایک ہفتے کے اندرچترال کے DHQ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جمعرات کے روزصوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس میں چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے توجہ دلاؤ نوٹس میں ایوان کو بتایا کہ چترال کے ہسپتالوں میں عرصہ درازسے 55سے 60ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے چترال کے باشندوں کو اپنے علاج کے سلسلے میں دوردرازکے اضلاع لاتا پڑتاہے انہوں نے وزیر صحت سے اس معاملے میں دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا تاہم وزیر صحت کی ایوان سے غیرحاضری کی وجہ سے وزیر قانون سلطان محمدخان نے ایوان کو بتایا کہ چترال کے ہسپتالوں میں ماہرین امراض قلب اور چشم کے ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں اس مسلے کو وزیر صحت کے ساتھ اٹھالیا ہے اور آئندہ ہفتے یہ مسلہ حل کردیاجائیگاوزیر قانون نے بتایا کہ مسلہ حل نہ ہو نے پر یہ معاملہ کمیٹی کو سپرد کر دیاجائیگا۔چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے چترال کے اس اہم مسلے پر توجہ دلاؤ نوٹس کو سراہا ہے۔