محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے چترال میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے پہلے میں مرحلے میں 56کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے 35- کروڑ روپے چترا ل کی خوبصورتی پر جبکہ 15کروڑ روپے وہاں پر آباد قبیلے کیلاش کی فلاح و بہبود اور چھ کروڑ روپے کیلاش قبرستان پر خرچ کئے جائیں گے۔ یہ منظوری خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت، ثقافت، کھیل و امورنوجوانان محمد عاطف خان نے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی قیادت میں چترال سے آئے ہوئے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران دیں۔یہ رقم چترال بازار کی خوبصورتی، اندروان چترال سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے سمیت اسامہ شہید پارک کی حالت بحال کرنے اور سٹریٹ لائٹس پر خرچ کی جائے گی۔ فوڈ سٹریٹ تعمیر کرنے کے علاوہ چترال پولو گراؤنڈ کی اب گریڈیشن بھی کی جائے گی۔ سینئر وزیر عاطف خان نے اس موقع پر محکمہ سیاحت و کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر چترال میں 29پول گراؤنڈز سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ چترال سیاحتی لحاظ سے خیبرپختونخوا کا ایک اہم حصہ ہے جہاں سیاحت کو مزید فروغ دے کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایاجائے گا۔ چترال میں تین نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے جہاں پر انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد بہت جلد سیاحوں کے لئے کھول دئیے جائیں گے۔ سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ چترال خیبر پختونخوا کا وہ حصہ ہے جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑے تعداد میں رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف سے پہلے کسی بھی حکومت نے اس خطے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور اسے محروم رکھا گیا لیکن اب ان تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ چترال میں سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ صوبے کی آمدن میں بھی کافی بہتری آجائے گی ۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ