چترال (نمائندہ چترال میل)ڈائریکٹرای پی آئی خیبرپختونخواڈاکٹراکرم شاہ نے صحافیوں کے لئے منعقدہ پولیوورکشاپ میں صحافی برادری پرزوردیاہے کہ وہ اپنے قلم کی طاقت کے ذریعے عوام کوپولیوویکسینشین کی افادیت اوردیگرموزی بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کریں تاکہ ان بیماریوں سے انسانی جانوں کوبچایاجاسکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزسوات میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چترال،اپردیراورلوئردیرسے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پربی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹرامتیازعلی شاہ،ڈبلیوایچ اوکے پی پی ای اوڈاکٹرعلاؤدین،صوبائی ٹیم لیڈاین سٹاف ڈاکٹراعجازعلی شاہ،یونیسیف کی کمیونیکیشن آفیسرشاداب یونس اورمحکمہ صحت کے دیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ڈاکٹراکرم شاہ نے ورکشا پ سے خطاب میں کہاکہ پولیوکامکمل خاتمہ قومی ایمرجنسی کاحصہ ہے اوراس مقصدکیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں تمام تروسائل کوبروئے کارلارہے ہیں۔تاکہ اس موزی مرض کاخاتمہ ہوانہوں نے پولیو کے خاتمے کے لئے میڈیاکے مثبت اورتعمیری کردارکوسراہااورامیدظاہرکی کہ میڈیاپولیوسے متعلق پروپیگنڈے کوختم کرنے کے لئے اپناموثرکرداراداکرے گا۔پولیو کے خاتمے کے فوکل پرسن ڈاکٹرامیتازعلی شاہ نے قومی ایمرجنسی پلان کے خدوخال کے متعلق صحافیوں کوآگاہ کیااورکہاکہ صحافی پولیومہمات کی افادیت سے متعلق رائے عامہ کوہموارکرنے کے لئے ا پناکرداراداکریں ان کاکہناتھاکہ وفاقی اورصوبائی سطح پرایمرجنسی آپریشن سنٹرقائم کئے گئے ہیں۔تاکہ مربوط حکمت علمی کے تحت اس بیماری سے نمٹاجاسکے۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرعلاؤالدین نے ورکشا پ کے شرکاء کوپولیوکے ویکسین محفوظ ہونے اوردیگراہم افادیت سے آگاہ کیاان کاکہناتھاکہ پولیو کی ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے اورتمام اسلامی ممالک میں یہی پولیوویکسین استعمال کی گئی ہیں۔جوکہ اب پاکستان میں بھی استعمال ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیوکاوائرس ماحول میں پایاجاتاہے اس لئے پولیوویکسینشین کی ہرمہم میں اپنے بچوں کوقطرے پلاناضروری ہے۔ڈاکٹراعجازنے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اورافغانساتان میں پولیووائرس بدستورموجودہے جب تک ہربچے کوپولیوکے قطرے نہ پلائیں جائیں اس وقت تک اس وائرس کی مکمل بیخ کنی ممکن نہیں ورکشاپ کے آخرمیں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



