چترال میں تین روز کی مسلسل برفباری کے بعد منگل کے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا کئی علاقوں میں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں تھوڑی کمی آئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) چترال میں تین روز کی مسلسل برفباری کے بعد منگل کے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ کئی علاقوں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں تھوڑی کمی آئی۔ لواری ٹنل کے دونوں طرف تقریبا تین فٹ برف پڑی۔ دیر سائیڈ پر تین مقامات پر برف کے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ چترال سائیڈ پر سڑک کی صفائی کاکام جاری تاہم منگل کے روز شام تک سڑک کے کھلنے کے امکانات کم دیکھائی دیتے ہیں لواری ٹنل کی بندش کی وجہ سے پشاور اور اسلام آباد سے چترال آنے والے مسافر دیر سائیڈ پر ہوٹلوں میں ٹنل کی صفائی کا انتظار کر رہے ہیں۔ مسافروں کی طرف سے ہوٹل مالکان کی طرف سے روڈ کی بندش کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جہاں مسافروں کو من مانی قیمت پر خوراک اور رہائش کی سہولیات مہیا کی جاری ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر دیر اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ مشکلات سے دوچار مسافروں کو اس طرح لوٹنے کا سلسلہ بند کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔ برفباری سے چترال کے کئی علاقوں کا رابطہ چترال شہر سے منگل کے روز بھی منقطع رہا۔ جس کے نتیجے میں دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ کیونکہ ایک طرف سڑکوں پر بڑی مقدار میں برف کی موجودگی اور بجلی کی طویل بریک ڈاون ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے چترال شہر میں بجلی کی نایابی نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس بات پر تعجب اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ جبکہ خراب موسم میں عوام کو بجلی کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔ عوامی حلقوں نے موجودہ حکومت کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی خصوصا بجلی کے حوالے سے ان کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ اور چترال کی پی ٹی آئی قیادت اور ممبران اسمبلی کی غفلت اور لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔