چترال ( نمائندہ چترال میل)اتوار7اکتوبر کو کو ڈی پی۔او چترال نے علاقہ تورکہو میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ تورکہو سے تعلق رکھنے والے مشران،یونین کونسل کے ممبران اور پی ایل سی ممبران نے شرکت کی جس میں علاقہ تورکہو کے مسائل سے ڈی۔پی۔او چترال کو آگاہ کیا گیا۔چیدہ چیدہ مسائل جن کا تعلق پولیس سے تھا کوڈی۔پی۔او چترال نے فوری طورپرحل کرنے کے احکامات جاری کئے جن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے،کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ علاقہ عمائدین نے علاقے کے دوسرے مسائل سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہ کیا جس پر ڈی۔پی۔او چترال نے ان مسائل کو متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچانے کی یقین دہانی کی۔علاقہ مشران نے کھلی کچہری میں پولیس سے متعلق شکایات سے ڈی۔پی۔او کوآگاہ کیا اجتماعی طور پر تورکہو کے عمائدین نے پولیس کے کارگردگی کو سراہا اور مزید اس میں بہتری لانے پر زور دیا۔اور علاقے کی وسعت کو مدنظر رکتھے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال سے مزید پولیس نفری علاقہ میں تعینات کرنے کی درخواست کی۔ آخر میں دعایاء کلمات کے ساتھ کھلی کچہری اختتام پزیر ہوئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے