بونی (سرفراز شاہد سے)گورنمنٹ گرلز کالج بونی میں چپس (CHEPS) چترال کے زیر اہتمام استاد کے عالمی دن کے موقع پر پروگرام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ھال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت صائمہ قصور اور صباحت نے حاصل کی۔ اس کے بعد حضورﷺ کی شان عقیدت میں عارفہ اور نازیہ حسن نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ محفل کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی کیلئے ڈی ایس پی مستوج ایم پرویز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسٹیج کی فرائض شاہانہ گلفام اور زینت بہار نے ادا کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں ایجوکیشنسٹ بی بی نور صاحبہ، ایجوکیشنسٹ سعید اللہ جان، اور فرسٹ لیڈی ڈاکٹر سلیمہ حسن نے ٹیچر ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کے جملہ حقوق کے حوالے سے جامع و مدلل خطا ب کئے۔ اس پروگرام میں پروفیسر مقصود احمد، پروفیسر خلیل احمد، پروفیسر افضل الدین نے بھی ٹیچر دے کے حوالے سے خطاب کئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق ہر حال میں ان کو ملنی چاہئے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کالج ھذا کے خالی اسامیوں کو پر کرنے پر زور دیا جو کہ کالج ھذا میں 20گریڈ کا ایک پوسٹ، 19گریڈ کے چار پوسٹ، 18گریڈ کے پانچ پوسٹ، اور 17گریڈ کے دو پوسٹ خالی ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس امر پر توجہ دینے کی طلب کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں طالبعلم صباحت مع ساتھی ٹیچر ڈے کے حوالے سے ترنم پیش کی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کے آخر میں CHEPSچترال کی طرف سے ہوسٹل کی بہترین صفائی کو برقرار رکھنے پر عاصمہ اور شازیہ کو اعزازی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔اس کے علاوہ ٹیچرز سمیت آئے ہوئے مہمانوں کو بھی تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی میں بھی پروگرام کا انعقاد ہوا اور میوزیکل نائٹ شو کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے