ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل شاہد محمود نے گذشتہ روز چترال کا دورہ، اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل شاہد محمود نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل آفس چترال میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے اُن سے ملاقات کی۔ ایس ڈی او پی ٹی سی ایل چترال عبدالربی و دیگر اسٹاف موجود تھے۔ سرتاج احمد خان نے چترال میں فایبر اپٹیک کی سہولت فراہم کرنے پر وی، پی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ چترال کے پندر ہ مقامات میں ڈی ایس ا یل کے ٹاور لگائے گئے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ لیکن سروس میں اب بھی بہت مسائل موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے،۔ تاکہ صارفین صحیح معنوں میں فائبر آپٹیک سے فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ، بونی ،ریشن ، مستوج، گرم چشمہ، وریجون، تورکہو اور ارند و کو بھی فائبر آپٹیک سے منسلک کرنے انٹرنل فائبر اپٹیک کی سہولت فراہم کرنے 196پئیرز کے چھوٹے ایکسچینج، اورغوچ، چمرکن،موری لشٹ، شیشی، کلکٹک اور سوئیر میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ نے یقین دھانی کی۔ کہ جی ایم چترال کا دورہ کرے گا، اور یہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے سٹاف کی کمی پوری کرنے اور فیملی ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں چترال کے سٹاف کو بھی شامل کرنے کا وعدہ کیا۔