مصیبت کی گھڑی میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیلاب زدگان کے ساتھ موجود ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے روز دروش کے سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ جہاں عیدالاضحی کی صبح موسلا دھار بارش کے نتیجے میں بیس سے ذیادہ گھرانے مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے تھے اور 15سے ذیادہ کو جزوی نقصان پہنچا تھا جبکہ تین دکانیں بھی سیلاب کی زد میں آگئے تھے۔ ضلع ناظم کے ساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے اور دوسرے محکمہ جات کے نمائندے موجود تھے جنہیں انہوں نے واٹر سپلائی اسکیم کو جلد سے جلد بحال کرنے اور سیلاب کے ملبے کو ہٹانے کے احکامات جاری کرنے پر کام شروع کردئیے گئے۔ سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی مشینریاں ملبے کو ہٹانے کاکام شروع کردیا ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر واٹر سپلائی اسکیم بحال کردی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے متاثریں کو یقین دلایا کہ مصیبت کی گھڑی میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ان کے ساتھ موجود ہے اور ان کے مصائب ومشکلات کو کم سے کم کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جائے گی۔