کوہاٹ سے چلنے والا ٹرک چترال پہنچ کر حادثے کا شکار ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) کوہاٹ سے چلنے والا ٹرک چترال پہنچ کر حادثے کا شکار ہوا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جغور چترال میں جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ٹرک نمبر GLTD 1531جسے ڈرائیور زمال خان چلا رہا تھا۔ کوہاٹ سے 400بیگ سیمنٹ لوڈ کرکے چترال کیلئے روانہ ہوا۔ اور بدھ کی صبح چترال پہنچ کر سیمنٹ ٹھیکہ دار کے حوالے کرنے کیلئے مین روڈ سے جوڈیشل کمپیلکس عارضی کچی سڑک عبور کر رہا تھا، کہ سڑک لوڈ برداشت نہ کر سکا۔ اور ٹرک کے نیچے سے سڑک سرک گئی۔ جس کی وجہ سے سیمنٹ سے لدا ٹرک نیچے گر تے ہوئے اُلٹ گیا۔ اور ٹرک کو نقصان پہنچا، جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا، متاثرہ ٹرک سے بکھرے ہوئے سیمنٹ کی بوریاں جمع کرنے کا کام جاری ہے۔ جبکہ ٹرک کو نکالنے کیلئے کرین طلب کیا گیا ہے۔ ڈرائیور زمال خان نے میڈیا کو بتا یا۔ کہ حادثہ کچی سڑک کی وجہ سے پیش آیا۔ جو ٹرک کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔ جس سے اُن کے ٹرک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ تاہم وہ خود بچ گئے ہیں۔