صدقہ فطر اور فدیے کی شرح ایک سو روپے فی کس مقرر

Print Friendly, PDF & Email

(اداریہ) مفتی اعظم پاکستان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال صدقہ فطر گندم کے لحاظ سے مبلغ 100روپے ہے جبکہ جو کے حساب سے 240روپے‘ کھجور کے حساب سے 1280روپے‘ کشمش کے حساب 2560روپے ہوگا۔ روزے کا فدیہ 30یوم 3000روپے (بحساب گندم)‘ 7200(بحساب جو)‘ 38400(بحساب کھجور)‘ اور 76800(بحساب کشمش) ہوگا۔ انہوں نے روزے کا کفارہ برائے 60مساکین 6000روپے (بحساب گندم) 14400(بحساب جو)‘ 76800(بحساب کھجور) جبکہ ایک لاکھ 53ہزار 6 سو (بحساب کشمش) ہوگا۔ قسم کا کفارہ ایک ہزار روپے (بحساب گندم)‘ 2400 (بحساب جو)‘ 12800 (بحساب کھجور) اور 25600(بحساب کشمش) ہوگا۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ یہ فطرہ،فدیہ اورکفارات کی کم ازکم مقدار ہے، اللہ تعالیٰ نے جن کے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے،اُن پر نعمتِ مال کا تشکُّر لازم ہے، وہ اپنے معیار کو پیش نظر رکھ کر فطرہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔