صوبائی حکومت نے چترال میں اسٹیڈیم اور گراونڈز کی تعمیر کیلئے17کروڑ وپے کی منظوری دیدی۔محمد ارشاد

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل) صوبائی حکومت نے چترال میں اسٹیڈیم اور گراونڈز کی تعمیر کیلئے17کروڑ وپے کی منظوری دیدی‘ اور بہت جلدان منصوبوں پرعملی کام کاآغاز کیاجائیگا۔ا سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن چترال کے نو منتخب آرگنائزر محمدارشاد نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ صوبائی حکومت نے چترال ٹاؤن میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 15کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہو ئے متعلقہ محکمے کو فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے‘ اسکے علاوہ اپرچترال میں گاؤں کے سطح پر 13کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر زآئندہ ہفتے جاری ہو نگے ان میں کوشٹ،موردیر،گہیکر، اویرریری،کشم، موڑ کہو، تریچ، کھوت،تورکہو، مستوج، یار خون، ریشن، چرن شامل ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ کریم آباد میں ایک کروڑ لاگت سے اسٹیدیم تعمیر کی جائیگی‘ اور اس منصوبے کو رواں سال کے اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے‘ جبکہ وزیراعلیٰ ڈائریکٹیو کے تحت گر م چشمہ کے مقام پرپولو گراؤنڈ کے لئے پانچ ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے‘ محمدارشاد نے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور خصوصاٰ صوبائی وزیر کھیل اور ثقافت محمود خان ذاتی دلچسپی سے چترال میں کھیلوں کے میدانوں کا جال بچھایا جارہا ہے پسماندانہ اور دورافتادہ علاقوں میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے بعد نوجواں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔