چترال(نمائندہ چترال میل)سابق ایم پی اے سینئر رہنماء جماعت اسلامی چترال مولانا غلام محمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں قصور سے تعلق رکھنے والی زینب کے دلخراش واقعے کو قوم حکومت بلکہ ملک کے لئے ایک لمحہ فکریہ اور دل دہلادینے والی واقعہ قرار دیکر مجرم کو گرفتار کرکے شدید ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں برسوں سے لاگو قوانین کے غیر موثر ہونے،انہیں مزید سخت بنانے کی خود حکومت،عوام اور حتیٰ کہ عدلیہ کیطرف سے مطالبہ سننے میں آتے ہیں۔ چاہے جتنے بھی قوانین بنائے جائیں وہ کھبی بھی ان مظالم،ناانصافیوں اور بربریت کو روک نہ سکیں گے۔دنیا میں ترقی کے عروج کے دعویدار ملکوں میں ساری زیادتیاں ہوتے رہے ہیں یہ قوانین سختی سے موجود ہوتے ہوئے نہیں رک سکتے اُنہوں نے اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ یہ قوانین اس لئے ناکام ہیں کہ انسان یا انسانوں کے بنائے ہیں۔انسان کی عقل،اس کا سمجھ اور علم چونکہ محدود ہے وہ سب انسانوں کے لئے منصفانہ نظام نہیں دے سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ انسانوں کے آرا بھی مختلف ہوتے ہیں یہی وجہ ہے دنیا میں کہیں بھی انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین انصاف نہیں دے پائیں ہیں پھر بار بار نئے تجربات پر بے حساب پیسہ لگانے کے بجائے ہمارے پاس ایک مکمل ہر شعبہ عدل وانصاف قائم کرنے والا خالق کائنات کا نظام موجود ہے کم از کم ایک بار بھی اسے ملک میں نافذ کرنے سے بھی ہمارے ارباب اختیار کا راہ فرار کیوں حضور کے لائے ہوئے اس اعلیٰ نظام پر ارباب اختیار،سب مسلمان عوام،عدلیہ ہم سب ایمان کے دعویدار ہے مگر اسکے نفاظ سے خوفزدہ ہیں۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ ملک میں آمن وآشتی،ایثار اور عدل وانصاف چاہتے ہیں تو وہ شریعت الہیٰ کے نفاظ سے ہی ممکن ہے لہذا ملک میں یہ منصفانہ نظام بلاتاخیر نافذ کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



