چترال ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر آصف علی شاہ نے DHQ ہسپتال چترال میں TB کے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں استعمال ہونے والی مشین کو AKHSP کو دینے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چترال ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر آصف علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں gene expert machine کو AKHSP کو دینے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشین DHQ ہسپتال چترال میں TB کے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں استعمال ہوتا ھے۔۔پورے چترال سے TB کے مریض DHQ چترال میں اتے ھیں اور یہاں پر انکے tests اسی مشین کے ذریعے کیے جاتے ھیں اور بعد ازاں انکو TB کے medicines مہیا کئے جاتے ہیں۔۔۔رواں سال 1400 مریضوں کے ٹیسٹس gene expert machine kay ذریعے کیے گئے اور اب یہ زیرِ علاج ھیں۔۔follow up visit میں اب اُنکا ٹیسٹس ہونا باقی ہے۔۔۔مختصراً یہ کہ اب اگر اس مشین کو حوالہ کیا جاتا ھے تو پورے چترال میں TB جیسے موذی مرض کا علاج نا ممکن ہو جائے گا۔صدر چترال ڈاکٹرز فورم نے اس بات پر زور دیا کہ TB کے نادار مریضون کی علاج کے خاطر اس مشین کو DHQ Hospital Chitral میں ہی retain کیا جائے اور AKHSP کے لیے کسی متبادل مشین کا بندوبست کیا جائے۔۔اُنہوں نے مزید کہا TB کا علاج ایک تویلولمدت اور پیچیدہ عمل ھے جس میں مریض کا اسی مشین کے ذریعے ٹیسٹ کرنا ھوتا ہے اور TB کا مرض چترال کے دونوں اضلاع میں ایک endemic یعنی وبائی مرض ھے اور اِس مرض کا شکار عموماً معاشرے کا غریب طبقہ ھوتا ھے۔۔اس لیے اسی مرض کے حوالے سے ہم کسی بھی بے احتیاطی کا متحمل نہیں ہو سکتے۔