محکمہ ہائیر ایجوکیشن حکومت خیبر پختونخوا نے لیکچررز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)محکمہ ہائیر ایجوکیشن حکومت خیبر پختونخوا نے لیکچررز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 211 مرد اور 52 خواتین لیکچررز کو گریڈ 17 سے گریڈ18 میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی دی گئی ہے۔ جبکہ 29 مرد اور 62 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 19 سے اگلے گریڈ 20 میں بطور پروفیسر ترقی کی گئی ہے۔