چیف سیکرٹری کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کام تیزی سے جاری ہے اور ضلع کے کونے کونے کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)پرفا رمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ(چیف سیکرٹری آفس) سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے احکامات و ہدایات پر ڈی سی سوات کی جانب سے زور و شور سے کام جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں کھلی کچہریاں منعقد ہو رہی ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام ضلعی افسران بھی شریک ہو رہے ہیں اور لوگ کھل کر ڈپٹی کمشنر تک اپنے مسائل پہنچا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کام تیزی سے جاری ہے اور ضلع کے کونے کونے کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔سڑکوں کی دونوں اطراف سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹادئے گئے ہیں اور سالوں پُرانے گندگی کے ڈھیر وں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی تمام خالی اسامیوں پر بھر تی کاکام جاری ہے اور دوسرے محکموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی خالی اسامیاں پُر کریں اور ترقی کے منتظر اہلکاروں کی ترقی کاکام مکمل کریں۔تمام ریونیوافسروں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ انتقالات وغیر ہ کے جلسہ عام کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائیں۔ ٹرانسپورٹ اڈوں میں سہولیات کی دستیابی، رش والی جگہوں کے لئے مناسب اقدامات اور لیوی سپاہیوں کی مناسب تربیت شر وع کی گئی ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے اہلکار باقاعدگی سے گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔