پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کیلئے نجی سیکٹرسے ممبران کے چناؤکیلئے ہونیوالے الیکشن میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے امیدواروں نے چاروں زونزسے کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کرلیاہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل) پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کیلئے نجی سیکٹرسے ممبران کے چناؤکیلئے ہونیوالے الیکشن میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے امیدواروں نے چاروں زونزسے کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کرلیاہے۔انتخابات کیلئے صوبے کو چارزون میں تقسیم کیاگیاتھا پولنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہا اس دوران صوبے کے ہرضلع میں قائم پولنگ سٹیشن میں ہزاروں کی تعداد میں پرائیویٹ سکول مالکان/پرنسل نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیاانتخابات میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے چاروں امیدواروں نے مخالفین کوبدترین شکست دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے،غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق PENکی طرف سے سنٹرل زون سے امیدوارفضل اللہ داؤدزئی نے711مخالف امیدوار عقیق رزاق نے 571، ملاکنڈریجن سے امجد علی نے572محمداشفاق نے84،ہزارہ زون سے شوکت محمود نے786عمران خان نے 192جبکہ ساؤتھ ریجن نے سید انس تکریم کاکاخیل کے 578ووٹوں کے مقابلے میں اسلام بہادر نے92ووٹ حاصل کئے۔PENکے صوبائی صدرسلیم خان نے اپنی جیت کوحق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جن پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے انکے پینل کوووٹ دیکر اعتماد کااظہارکیاہے انشاء اللہ اس پر پورااترنے کی کوشش کرینگے انہوں نے تمام ساتھیوں پرزوردیاکہ وہ ذاتی اختلافات ختم کرکے اتفاق واتحادکے ساتھ نجی سیکٹرکے مسائل کے حل میں اپناکلیدی کردارادکریں۔