(چترال میل رپورٹ)خیبرپختون خوا حکومت کے شروع کردہ پروگرام صحت انصاف کارڈ سے اب تک صوبے کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 69ہزار مریص مستفید ہوچکے ہیں جس پرکل1.65بلین روپے خرچ ہوئے ہیں -محکمہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق69ہزار کیسوں میں پچاس ہزار مختلف اقسام کے اپریشنز اور 19ہزار دیگر میڈیکل کیسز شامل ہیں، صحت کارڈ سے سب سے زیادہ مردان کے لوگ مستفید ہو چکے ہیں جہاں 9870 افراد نے اس کارڈ سے استفادہ حاصل کیا ہے، دوسرے نمبر پر صوابی ہے جہاں 7949 لوگوں نے صحت انصاف کارڈ کی بدولت مفت علاج کی سہولت حاصل کی۔ اسی طرح کوہاٹ میں 7320 اور پشاور میں 7120 افراد پروگرام کے تحت صحت سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ فروری 2016میں صوبے کے چار اضلاع سے شروع کیے گئے اس منصوبے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب پورے صوبے تک وسعت دی گئی ہے ۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں مردان ملاکنڈ کوہاٹ اور چترال کے غریب لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی جس میں متعلقہ اضلاع کی آبادی کے اکیس فیصدغریب ترین عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کی گئیں منصوبے کی کامیابی کومدنظر رکھتے ہوئے صرف پانچ مہینے بعد اسکا دائرہ کاربڑھا دیا گیا اوردوسرے مرحلے کا آغاز کرکے صوبے کے 51فیصد آبادی کے اٹھارہ لاکھ خاندانوں میں صحت کارڈز تقسیم کئے گئے۔صحت انصاف کے دو مر حلوں میں حوصلہ افزاء نتائج اور عوام کی جانب سے اس سکیم کی پذیرائی کے بعد اب اسکے تیسرے مرحلے کا اغاز ہوچکاہے جسمیں پورے صوبے کے 25لاکھ خاندانوں کے ایک کروڑننانوے لاکھ غریب لوگوں کویہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ معروف پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی پینل میں رکھا گیا ہے جہاں سے مستحق مریض اس کارڈ کی بدولت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔صوبے کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ساتھ تحصیل ہسپتالوں میں بھی صحت انصاف کارڈ سے مریض مستفید ہونگے۔محکمہ صحت کے مطابق اس منصوبے کے تحت اب او پی ڈی کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے جسکانفاذ تجرباتی بنیادوں پر دو اضلاع میں کیا جائیگا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



