(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی مقامی حکومتوں کو کسی بھی امتیاز کے بغیر فنڈز جاری کئے جاتے ہیں اور مقامی حکومتیں جاری کردہ فنڈز کا بر وقت استعمال یقینی بنائیں۔ جن اضلاع نے حاصل کردہ فنڈز کا 60 فیصدخرچ کیا ہے انہیں فنڈز کی اگلی دو اقساط جاری کی جائینگی لہٰذا ایسے اضلاع جن کی مقامی حکومتوں نے مذکورہ ہدف پورا نہیں کیا ہے وہ فنڈ کے استعمال میں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز فنانس کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے 9 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کے علاوہ سیکرٹری خزانہ شکیل قادر خان، ضلع ناظم شانگلہ، کمیشن کے ممبران و بلدیاتی ناظمین ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سفیر اللہ، ڈپٹی سیکرٹری حمید الرحمان سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی حکومتوں کو فنڈز کی فراہمی، اضلاع کی نان سیلری بجٹ کے سلسلے میں متعدد معاملات، کمزور ٹی ایم ایز اور انکے محصولات کیلئے مناسب فارمولا طے کرنے سمیت کنٹونمنٹ بورڈز کو گرانٹس کی فراہمی اور دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااور بعض فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تو ثیق بھی کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع کی مقامی حکومتوں کو صوبائی حکومت نے جو فنڈ جاری کیا ہے اور اسکا 60 فیصد حصہ خرچ کیا گیا ہو تو ان اضلاع کو فنڈز کی مذید دو اقساط جاری کی جائیں گی جسکا مقصد جاری کردہ فنڈز کا بروقت اور مکمل استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر اضلاع کو نا ن سیلری بجٹ کے زمرے میں جاری ہونے والے فنڈز کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کیلئے ان رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ بھی لیا جائیگا تا کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ان کا جائز اور پورا حق ملنا یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے اور کمزور ٹی ایم ایز کو فنڈز کی تقسیم کار کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے ٹی ایم ایز کا اجلاس جلد طلب کیا جائیگا جس میں محکمہ خزانہ بھی اپنی مشاورت فراہم کریگا۔ اس موقع پر کمیشن کے چیرمین و صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت تمام اضلاع کی مقامی حکومتوں کو بلا کسی امتیاز ایک ہی نظر سے دیکھتی ہے اور یہ کوشش کر رہی ہے کہ مقامی حکومتوں کو فنڈز کی فراہمی میں ان کاپورا پورا حصہ ملے تا ہم صوبائی حکومت سے جاری ہونے والے تمام فنڈز قوم کا پیسہ ہے اور مقامی حکومتیں ان فنڈز کا بروقت صحیح اور مکمل استعمال ہر حالت میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اضلاع جتنا زیادہ فنڈ استعمال کریں گے اتنے ہی زیادہ ان کو مزید فنڈ ملے گا اور کسی بھی ضلع کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فنانس کسی بھی رکاوٹ کے بغیر فنڈز جاری کر رہا ہے اور اس ضمن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے تا ہم فنڈز کے صحیح اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے میں محکمہ ہذا اپنی ذمہ داری پوری کریگا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



