پشاور میں خود کش دھماکے سے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت شہید

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے۔خودکش حملہ آورٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی وجہ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دھماکےے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ حیات آباد میڈیکل کیمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔