قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے کسٹم ڈرائی پورٹ پشاورکے اپریزر(تخمینہ کار)ہدایت اللہ کوگرفتارکرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے کسٹم ڈرائی پورٹ پشاورکے اپریزر(تخمینہ کار)ہدایت اللہ کوگرفتارکرلیا۔ ملزم نے مبینہ طورپراختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے خربردکے ذریعے قومی خزانے کو4ہزارملین روپے کانقصان پہنچایاہے۔تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ ملزم ہدایت اللہ نے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے محکمانہ اندازے کے مطابق600ملین جبکہ مارکیٹ قیمت کے مطابق 2800ملین روپے کی لاگت سے بھاری تعمیراتی مشینری کی غیرقانونی کلیرنس دینے کیلئے حکمت عملی تیارکررہے تھے جونیب کی تفتیشی ٹیم کی بروقت کاروائی سے روکھ کرملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم شاہداکبر،پرنسپل تخمینہ کار(پرنسپل اپریزر)اورعبدالہادی تخمینہ کار(اپریزر)کواسی کیس میں پہلے سے گرفتارکیاگیاہے۔قومی احتساب بیوروکیس کی فعال طورپرمزیدچھان بین کررہی ہے جس سے مزیدحقائق متوقع ہے،ملزم کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلداسے احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیاجائیگا۔