حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ضلع چترال کی سب تحصیل دروش کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے۔ مذکورہ تحصیل دو (2) قانون گو سرکلز، پانچ (5) وارڈز، بیس (20) پٹوار حلقوں اور پنتالیس (45) موضع جات پر مشتمل ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)تفصیلات کے مطابق تحصیل دروش کے دو قانون گو سرکلز میں سرکل دروش اور سرکل ارانڈا جبکہ پانچ یونین کونسلز/وارڈز میں دروش ون، دروش ٹو، ششیکوہ، اشیرات اور ارانڈا اسی طرح پٹوار حلقوں میں پٹوار حلقہ کیسو اور اس کے موضع جات میں کیسو اور لاوی،پٹوار حلقہ دروش اور اس کے موضع جات میں دروش اورگوس، پٹوار حلقہ جنجیرات اور اس کے موضع جات میں جنجیرات، اوسیاق، خیر آباد اور شدی، پٹوار حلقہ جنجیرات کوہ اور اس کے موضع جات میں جنجیرات کوہ،پٹوار حلقہ کالکتک اور اس کے موضع جات میں کالکتک اور بیولی، پٹوار حلقہ ششی اور اس کے موضع جات میں ششی اور ہزربیگنڈوہ، پٹوار حلقہ پرسات اور اس کے موضع جات میں پرسات، پرینگول اور گورنگول، پٹوار حلقہ تنگال اور اس کے موضع جات میں ترنگال، پٹوار حلقہ برگا نثار اور اس کے موضع جات میں برگا نثار، لاتھور، شیراتی اور کوٹک، پٹوار حلقہ کالاس اور اس کے موضع جات میں کالاس، پٹوار حلقہ مداکلاشی اور اس کے موضع جات میں مداکلاشی، پٹوار حلقہ ارسون اور اس کے موضع جات میں ارسون، پٹوار حلقہ سویر اور اس کے موضع جات میں سویر، نگر، پتائی،بدوگال اور میرخانی،پٹوار حلقہ ڈومیل نثار اور اس کے موضع جات میں ڈومیل، کاؤٹی اور ساریگال، پٹوار حلقہ اکروئی اور اس کے موضع جات میں اکروئی لنگوبائی پائین اور لنگو بائی بالا، پٹوار حلقہ اراندو اور اس کے موضع جات میں اراندو، پٹوار حلقہ اراندو گول اور اس کے موضع جات میں رام رام، کمسائی،میرکبات اور انچاؤ، پٹوار حلقہ اسپر اور اس کے موضع جات میں اسپر اور شنترائی اور پٹوار حلقہ لاچی گرام اور اس کے موضع جات میں لاچی گرام اور زرین باغ ہوں گے۔اس امر کا اعلان بورڈ آف ریونیو، ریونیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔