گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر انتظام ہونے والا پروگرام ملتوی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام 8 اکتوبر کو چترال میں ہونے والا مذاکرہ ادارے کے ذمہ داروں کی ہنگامی نوعیت کی ناگُزیر مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ پروگرام کیلئے دعوت نامے جن حضرات کو مل چکے ہیں۔ اُن سے معذرت کے ساتھ یہ کہا گیا ہے۔ کہ پروگرام کیلئے اگلی تاریخ کے فیصلے کے بعد نئے دعوت نا مے جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے۔ کہ ” چترال کے وسائل، مسائل اور اُن کے حل”کے موضوع پر یہ مذاکرہ 8اکتوبر 2017 کوہو نا تھا۔ جو کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کیا جا سکا ہے۔