چترال (نمائندہ چترال میل) انجمن ترقی کھوار بانی رکن ممتاز شاعر، ادیب اور سینئر صحافی تاج محمد فگار کی ایصال ثواب کیلئے انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کی طرف سے گذشتہ روز بازار مسجد چترال میں قرآن خوانی کی گئی۔جس میں حلقہ چترال کے صدر محمد نواز رفیع ، سیدالرحمن سیدی کے علاوہ مرکزی انجمن کے صدر شہزادہ تنویر الملک، سنئیر اراکین، مولانا اسرار الدین الہلال، محمد عرفان عرفان ،محمد یوسف شہزاد، عنا یت ا للہ اسیر ، مہتر جو شاہجہان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔ ختم قرآن شریف کے اختتام پر مولانا اسرار الدین نے مرحوم کی مغفرت، پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور خاندان کو رہتی دُنیا تک شادو آباد رکھنے کی دعا کی۔ اس موقع پر حاضرین نے تاج محمد فگار کی مہمان نوازی، ادب دوستی اور اُن کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ ادب اور صحافت کی محافل میں تاج محمد فگار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے خاندان کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م