کوشٹ پائین گمبور کی خواتین کا پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر کے سامنے گئی گھنوں تک دھرنا اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر دھر نا ختم

Print Friendly, PDF & Email

بو نی ( جمشیداحمد)کوشٹ پائین گمبور کی خواتین اہنے مطالبہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کر تے ہوئے کوشٹ سے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر تے ہوئے بونی پہنچے اور دفتر کے سامنے کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا ان کا مطالبہ تھا کہ گذشتہ چھ سالوں سے کوشٹ پائین گمبور کے تیس سے زائد گھرانے پینے کی صاف پانی جیسے نعمت سے محروم ہیں اس سلسلے میں کئی مطالبہ کر نے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا اخرمیں مجبور ہو کر بونی تک مارچ کر نے پرمجبور ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات منظور نہ ہو نے کی صورت میں بھوک ہر تال کر نے پر بھی مجبورہو نگے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے انہیں یقین دیلایا کہ دو دنوں کے اندر کوشٹ کا دورہ کر کے مسلہ حل کیا جائے گا جس سے دھرنے میں احتجاجی خواتین پر امن منتشر ہوئے