(چترال میل رپورٹ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے آل ٹیچر زکوارڈینیشن کونسل کے وفد کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے اختتام تک اساتذہ کے تمام بنیادی مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر وہاب منصوری کی قیادت میں آل ٹیچرز کو ارڈینیشن کونسل کے ایک نمائندہ وفد سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں نائب صدور بخت افسر خان،عزیزاللہ خان اور محمد شیر خان شامل تھے۔سپیکرنے کہا کہ اساتذہ کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات جن میں ٹائم سکیل،این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی اور پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی وضع کرنا شامل ہے، کو جلد پورا کیا جائے گا۔سپیکرنے واضح کیا کہ اکتوبر کے اختتام تک اساتذہ کے تمام بنیادی مسائل کا حل تلاش کر لیا جائے گا اور اساتذہ کو جلد خوشخبری دی جائے گی۔اس موقع پر مذکورہ کونسل کے قائدین نے صوبہ بھر کے اساتذہ برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کی فراخ دلانہ کاؤشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔کونسل کے قائدین نے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کی کاؤشوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ برادری کا ان پر بھی مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کمیٹی میں ان کی نمائندگی اساتذہ کیلئے باعث فخرہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



