حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سات افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سات افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم فواد محمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے چیف سیکرٹری دفتر میں بحیثیت ڈپٹی کوآرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور حامد علی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ڈپٹی کوآرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو چیف سیکرٹری دفترسیکشن آفیسر محکمہ خزانہ مس مصباح ریاض(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کو آرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو، چیف سیکرٹری دفتر اوراسسٹنٹ کو آرڈینیٹر پی ایم اینڈآر یو چیف سیکرٹری آفس محمد زیب(بی ایس۔17/آفیسر WWB) کو تبدیل کر کے انہیں مزید تعیناتی کے لئے محکمہ محنت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تین افسران احمد عثمان جاوید(پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو چیف سیکرٹری آفس میں بحیثیت ڈپٹی کو آرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو،غلام سعید(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری اور محمد رحمان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور تعینات کیا گیا ہے۔ ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔