حکومت خیبر پختونخوا اور پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز اور برانچ لیس بنکنگ ایجنٹس یعنی ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستوں کی فیس جمع کرانے کا آن لائن ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا اور پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں اور عام لوگوں کی سہولت اور21ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے پیش نظر نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز اور برانچ لیس بنکنگ ایجنٹس یعنی ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستوں کی فیس جمع کرانے کا آن لائن ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے نظام سے امیدواروں اور عام لوگوں کو ہفتے کے سات دنوں میں 24گھنٹے اپنے گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس سلسلے میں فیس کی ادائیگی آخری تاریخ سے پہلے بنکوں کے اوقات کا رکے بعد اور تعطیلات کے دوران بھی ممکن ہو سکے گی جبکہ یہ سہولت ہزاروں کی تعداد میں ایزی پیسہ مراکز/دکانوں پر دستیاب ہوگی اور ایزی پیسہ کی ID سے ادائیگی کی تصدیق ایس ایم ایس الرٹ سے ہوگی۔اس سلسلے میں خیبر ختونخوا پبلک سروس کمیشن اور نیشنل بنک آف پاکستان3۔اکتوبر2017کو معاہدے پر دستخط کریں گے۔اس امر کااعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کی طرف سے کیاگیا۔