مولانا ہدایت الرحمن اپر چترال کی ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا چیرمین مقرر کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) خیبر پختونخواہ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمن کو اپر چترال کی ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا چیرمین مقرر کردیا۔ محکمہ بلدیات خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون سے منتخب ہونے والے ہدایت الرحمن اپر چترال کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کے چیرمین ہونگے۔ اس حوالے سے تمام محکموں اور ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا۔