چترال (نمائندہ چترال میل)امیر اللہ (ر) صوبیدار17 سال فوکس پاکستان میں خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ دنوں فوکس پاکستان سے ریٹائر ہوگئے۔ اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوادعی پارٹی کے بعد میڈیاکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی جیسے شاندار ادارے میں خدمات سرانجام دینا بطور پاکستانی ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ پاکستان آرمی میں سروس کے دورانیے کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین وقت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے کچھ بھی اور کبھی بھی کرنے کے لئے میں اور میری اولاد ہمیشہ تیار رہیں گے۔ فوکس پاکستان کے ساتھ انہوں نے 17 سال کا عرصہ گزارا۔ فوکس پاکستان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ فوکس پاکستان میرے لئے ایک اعلیٰ پائے کی یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے۔ جو کچھ میں نے فوکس میں سیکھا وہ دنیا بھر کے ٹاپ لیول کے یونیورسٹیز میں بھی ناممکن سا لگتا ہے۔فوکس پاکستان میں سروس کے دوران چترال اور چترال سے باہر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے میل جول اور ان کے تجربات سے سیکھنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے لائحہ عمل کا بہت جلد میڈیا کے ذریعے اعلان کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں اور باہمی عوامی مشورے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ