9 اور 10 محرم کو بینک بند رہیں گے

Print Friendly, PDF & Email

کراچی:(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ 30 ستمبر اور اتوار یکم اکتوبر کو عاشورہ کے موقع پر بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام 1439 ہجری کو عاشورہ تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔