چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی اپر چترال کے زیر اہتمام حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ناموار سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہنے کے لئے بونی کے ایک ہوٹل میں پی پی پی کارکنان کا پروقار اجلاس زیر صدارت امیر اللہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور نئے شامل ہونے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے کہا کہ اُنہوں نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت،کارکنان کا اخلاص اور پارٹی قیادت کے ویژن سے متاثر ہوکرغیر مشروط طورپر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہونے والے چترال کے معروف سیاسی شخصیت انجینئر فضل ربی جان نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کو تعصبات اور علاقہ پرستی سے پاک ایک وفاقی اور غریب پرور پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال میں پیپلز پارٹی ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔پارٹی کو چترال کے طول عرض تک پہنچانے کے لئے وہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائینگے۔تاکہ پی پی پی ایک مرتبہ پھر چترال میں ناقابل شکست جماعت بن سکے۔اس موقع پر کئی افراد نے دوسرے پارٹیوں کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی جن میں ناظم وی سی کوشٹ سید رضوان اللہ شاہ،اعجاز الرحمن کوشٹ،شکیل اختر نشکو،اسحاق جنرل کونسلرنشکواور زبیر نشکو شامل ہیں۔اس موقع پر حاضرین تقریب نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کیا جس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے تواسط سے پی پی پی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ اپر چترال کے عہدہ داروں کا حال ہی میں الیکشن کے ذریعے چناؤ کیا گیا ہے اس کی جلد از جلدنوٹفکیشن جاری کی جائے تاکہ تنظیم سازی کامرحلہ جلد از جلدمکمل ہوسکے۔تقریب کے آخر میں صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اُنہو ں نے شراکاء محفل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ