چترال پولیس نے نوعمرموٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 41 موٹر سائیکلوں کو اپنی تحویل میں لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے عید کے روزحادثات کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات اُٹھا کر نوعمر سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 41 موٹر سائیکلوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ جن میں سے چار سواروں کے خلاف تیز رفتاری کی باعث مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عید کے موقع پر نوعمر سوار موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلا کر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ اور اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے کے علاوہ دوسروں کیلئے بھی مصیبت کھڑی کرتے ہیں۔ اسلئے ان حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس ہر ممکن کو شش کر رہی ہے۔ پولیس تھانہ چترال نے بتایا۔ کہ ڈی پی او چترال کی ہدایات کے مطابق نوعمر موٹر سائکل سواروں کے والدین کوتھانے بلا کر اُنہیں تنبیہ کی گئی ہے۔ کہ وہ موٹر سائیکل بچوں کو دینے سے اجتناب کریں۔ تاکہ بچوں کی جان بھی محفوظ رہیں۔ اور گھر والوں کو بھی کسی مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس کے مطابق ہدایات کے بعد موٹر سائیکل والدین کو واپس کر دیے گئے ہیں۔