اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( ارشاد اللہ شادؔ)اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں،،ا سٹال مالکان کی تو عید ہو گئی،،،اسٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔۔
ملک بھر کی طرح ضلع چترال میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں جوش وخروش کے ساتھ جاری ہیں،، جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں، اسٹال بزرگ، بچے،اور جوانوں کی دلچسپی کامرکز بنے ہوئے ہیں۔جبکہ اسٹال مالکان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،، دوسری جانب ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چودہ اگست کے مناسبت سے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔۔