پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک میں میرٹ کی بالادستی ٗ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے ٗ صوبائی حکومت نے چترال کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔عبداللطیف

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک میں میرٹ کی بالادستی ٗ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے ٗ صوبائی حکومت نے چترال کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے جس میں واٹر سپلائی سکیم کیار کریم آباد بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چترال کے دور آفتادہ علاقہ کریم آباد میں واٹرسپلائی سکیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یو سی ناظم محمد یعقوب سابق تحصیل صدر حاجی سلطان محمد اور سابق ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر محمد قاسم کے علاوہ ضلعی رہنماء موجود تھے۔ عبداللطیف نے کہا کہ ضلع چترال سے گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کوئی نشست نہیں ملی اس کے باوجود تحریک انصاف نے چترال کو خواتین کے مخصوص نشست پر فوزیہ بی بی کو ایم پی اے نامزد کرکے چترالی عوام کو تحفہ دیا اس کے علاوہ چترال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس میں پختہ پلوں کے علاوہ سڑکوں کا جال بھی بچھایا جارہا ہے یہاں تک کہ گزشتہ دو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے گھروں تک بھی سڑک پی ٹی آئی کی حکومت میں بن رہا ہے قبل ازیں ڈسٹرکٹ چترال کے صدر عبداللطیف نے کیار کریم آباد میں ایک کروڑ چھپن لاکھ کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔