خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی عدد پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی عدد پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 31جولائی سے8اگست2017تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر بی پی ایس۔17(دونوں اصناف)کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 31جولائی 2017ء جبکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زنانہ اے ڈی او بی ایس۔16(لیفٹ اوور)کے لئے یکم اگست2017،چیف کنزرویٹرآفس آف فارسٹ میں اسسٹنٹ بی ایس۔16(دونوں اصناف)اورآفس اسسٹنٹ(ویمن کوٹہ)کے لئے2اگست،ہائیر ایجوکیشن،آرکائیوز اینڈلائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں میل لیکچرر کمپیوٹر سائنس کے لئے 3اگست،ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس۔17کے لئے 4اگست،سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئرزسول بی پی ایس۔11(دونوں اصناف)کے لئے5اگست،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ذیلدار(میل)،ذیلدار(وومن کوٹہ)اورذیلدار (سپیشل افراد کوٹہ) بی پی ایس۔15کے لئے 7اگست اورایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹرز بی پی ایس۔15 (دونوں اصناف)کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 8اگست2017کو ہوگا۔تمام متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز ان کے پتوں پر ارسال کر دئیے گئے ہیں تاہم اگر کسی کو 26اگست2017تک کال لیٹر موصول نہ ہوں تو انہیں پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے یاخیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر واقع 2۔فورٹ روڈ پشاور کینٹ پر ذاتی طور پر آنے یا فون نمبرات 091-9213563-9212817-9214131پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں کال لیٹر کی نقل فراہم کی جاسکے۔تمام امیدواروں کو ٹیسٹ کے روزاوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور کال لیٹرز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔امتحانی ہال میں صرف امیدواروں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔