چترال کے تعمیروترقی میں AKDNکاکردارمثالی ہے /سلیم خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)گذشتہ دنوں گرم چشمہ میں ڈائمنڈجوبلی کے ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ چترال کے تعمیروترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کاکردارمثالی رہاہے۔انہوں نے پرنس کریم آغاخان کے 60سالہ دورامانت کوپوراکرنے پرتمام اسماعیلی کمیونٹی کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جس طرح سرسلطان محمدشاہ آغاخان نے پاکستان کوبنانے میں اپناکرداراداکیااسی طرح موجودہ 49ویں امام پرنس کریم آغاخان نے پاکستان میں انسانی ترقی وخوشحالی اورغر بت کے خاتمے کیلئے ایک مثالی کرداراداکرچکاہے خصوصاًگلگت اورچترال میں تعلیم کے فروغ،معیاری صحت کے مراکزقائم کرکے اوربجلی گھروں کی تعمیرکرکے گھرگھرروشنی پہنچاکرلوگوں کی معیارزندگی میں ایک مثبت تبدیلی لائی ہے جس کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مذیدکہاکہ اسماعیلی کمیونٹی پوری دنیامیں ایک پورآمن کمیونٹی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسماعیلی جماعت چترال میں ہمیشہ کی طرح آمن اوربھائی چارے کی فضاء کوقائم رکھنے میں اپنامثالی کرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیرٹ کاہے نوجوان بچے اوربچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے موجودہ دورکے تقاضوں پرپورااترکرملک وقوم کی خدمت کرے۔ اس تقریب میں ریجنل کونسل کے صدرمحمدافضل،لوکل کونسل کے صدرفضل حمیدخان اورالواعظ علی اکبرقاضی نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں ایم پی اے سلیم خان نے ڈائمنڈجوبلی کمیونٹی ہال کابھی افتتاح کیا۔