ضلع چترال کے مارکیٹ میں 100روپے اور اس سے کم مالیت کے کرنسی نوٹ غائب ہونے کی وجہ سے کاروباری لوگوں اور عوام دونوں سخت مشکل میں مبتلا ہیں

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع چترال کے مارکیٹ میں 100روپے اور اس سے کم مالیت کے کرنسی نوٹ غائب ہونے کی وجہ سے کاروباری لوگوں اور عوام دونوں سخت مشکل میں مبتلا ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی بنکوں میں بھی عدم دستیاب ہیں اور مارکیٹ نوٹ انتہائی بوسیدہ حالت میں پائے جاتے ہیں۔ کاروباری حلقوں کے مطابق 100,50,20اور 10روپے کے نوٹ آخری مرتبہ گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر چترال کے ایک سرکاری بنک میں لائے گئے تھے جس کے بعد سے نیشنل بنک آف پاکستان کی طرف سے نئی کرنسی نوٹ نہ منگوانے کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوگئے ہیں اور چترال میں زیر گردش نوٹ پرانے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نئی کرنسی نوٹ ذیادہ تعداد میں چترال نہ پہنچایا گیا تو چترال میں کم مالیت کے کرنسی نوٹوں کی شدید قلت سے ایک بحران پید اہوگا جس سے کاروبارکرنے والوں اور صارفین کے درمیان ادائیگی کامسئلہ پیدا ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کی ذمہ داری نیشنل بنک آف پاکستان چترال برانچ کے سپر د ہے۔ نیشنل بنک چترال کے ذمہ داران چترال کے کمرشل بینکوں کو کم مالیت کے کرنسی نوٹ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں چترال کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زونل چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ کوتاہی اور لاپرواہی برتنے پر چترال کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے چترال مارکیٹ میں کم مالیت کے کرنسی نو ٹوں کی فراہمی کو یقینی بنا یں۔