سحرو افطار میں تلی ہوئی اشیا سے پرہیزکریں، ماہرین

Print Friendly, PDF & Email

کراچی(ویب ڈیسک)رمضاالمبارک کا با برکت مہینہ چل رہا ہے، اس دوران سحر و افطار میں تلی ہوئی اشیا کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ دار سحر اور افطار میں تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں، خصوصا بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کاتلی ہوئی اشیا سے پرہیز نقاہت اوربدہضمی کو دور کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق پندرہ گھنٹے طویل روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لئے دہی،لسی اور گھر کے بنے مشروبات کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہیتاہم حاملہ خواتین روزہ رکھنے سے اجتناب کریں تو ان کی صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں بسیار خوری نہیں کرنی چاہیے۔ تندرست رہنے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال، چنا چاٹ، ہلکے مسالے اور کم تیل میں پکے پکوان انسان کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔