لواری اپروچ روڈ کے متاثریں کو اُن کے زمینوں کا معاوضہ جلد دئیے جائیں۔عشریت کے عمائدین کا پریس کانفرنس

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) عشریت چترال کے عمائیدین ممبر تحصیل کونسل حاجی روئیدار احمد ساجد،محمد عال اور احمد خان نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی KPK اور NHAکے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ لواری اپروچ روڈ کے متاثریں کو اُن کے زمینوں کا معاوضہ جلد دئیے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ روڈ کے دونوں جانب کے زمینات یہان کے لوگوں کی ملکیت ہیں جنہیں ایک سازش کے تحت سرکاری اراضی قرار دے مالکان معاوضے سے کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لواری سب ٹنل تا پٹرول پمپ عشریت سڑک کے دونوں جانب مختلف لوگوں کے زمینات واقع ہیں۔ جنہیں اب تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔