چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی گران فروشی کو کنٹرول کرنے غیرمعیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو صیح معنوں میں ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو گران فروشوں کے خلاف کار وائیوں میں شامل کیا جائے۔انہوں نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پرانے پی آئی اے چوک اورگولدوربازار سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، بیکری اور کرانے کے دکانوں کا معائنہ کیا صفائی کے فقدان، گران فروشی، نرخ نامہ اویزان نہ کرنے اور کم وزن پر متعدد دکانداروں کا چالان کیاجن میں دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کا حکم دیا اوردس دکانوں کودستی جرمانہ موقع مجموعی طورپر17ہزارروپے نقد جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے عوام سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیرمعیاری اورگران فروشوں کے خلاف 413686اور412519 پررابطہ کریں ضلعی انتظامیہ فوری اقدام اُٹھاکراُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کورمضان میں تقریبا20ضروری ایشیاء میں خصوصی رعایت کااعلان کیاہے جن کی تفصیل تمام یوٹیلٹی اسٹورزکے دیواروں پراویزن کرچکے ہیں اُن کے مطابق خریداری کریں چترال کے عوامی حلقوں نے اے۔ سی چترال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی