چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی شدید قلت سے صارفین کو نجات دلانے کے لئے ایس آر ایس پی کی گولین ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی پر ضلعی حکومت، ایس آرا یس پی اور پیسکو میں مفاہمت طے پاگئی جس کے مطابق علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بار ی باری چوبیس گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں ضلع ناظم مغفرت شاہ کی طرف سے بلائی گئی اجلاس میں طے پایا کہ گولین بجلی گھر کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے لئے پیسکو ایس آرا یس پی کو لائن مین جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور انتظامیہ سپورٹ فراہم فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے سلیم خان، اے سی چترال عبدالاکرم، ایس ڈی او پیسکو ارشد قریشی، پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان اور ویلج ناظمین موجود تھے۔ گولین بجلی کو اتوار کے دن دنین، جغور، بکرآباد تا موڑین گول فراہم کی جائے گی اور دوسرے دن موڑین گول سے بازار اور چیوڈوک تک کے علاقوں میں فراہم ہوگی اور یہ شیڈول رمضان کے احتتام تک جاری رہے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں گولین بجلی کی باری نہ ہو، وہاں نیشنل گرڈ کی بجلی دی جائے گی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں پاؤر کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی