امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو آغازرمضان پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مسلمان دہشت گردی ختم کرنے میں مددکریں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس رمضان کو عہد کریں اور امر کو یقینی بنائیں کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی لعنت سے آزاد کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اُدھر نیو یارک پولیس نے مساجد کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھادی، جبکہ واشنگٹن، شکاگو،اور دیگر شہروں میں بھی رمضان کے مہینے کے دوران سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔