خیبر پختونخواہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے اسسٹنٹ کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں امتحانی فیس اور داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبر پختونخوا پشاور نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے اعلان کیا ہے کہ ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی(DIT) سیکنڈ ٹرم امتحانات2017،16اگست2017سے شروع ہوں گے۔اس سلسلے میں مذکورہ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں امتحانی فیس اور داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کے شیڈول کااعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فیس اور فارم نارمل فیس کے ساتھ4جولائی2017تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ250روپے لیٹ فیس کے ساتھ 11جولائی،دگنی فیس کے ساتھ 18جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ25جولائی2017تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ آخری تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔امیدواروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی داخلہ فارم اپنے متعلقہ پرنسپل کے دفتر میں مخصوص مقررہ تاریخوں سے کم از کم تین دن پہلے جمع کرادیں تاکہ وہ مذکورہ تاریخوں سے پہلے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں پہنچائی جاسکیں۔