چترال ایسو سی ایٹس کی طرف سےمقا می ہو ٹل میں سمینار کا انعقاد۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مقا می ہو ٹل میں چترال ایسوسی ایٹس کی طرف سے سیمنار منعقد ہوا۔پی ٹی آئی چترال کے سنئیر رہنما رحمت عازی نے پر و گرام کی صدارت اور پرنسپل کامر س کا لج چترال صاحب الدین مہمان حصو تھے چترال ایسوسی ایٹس کے ایگزکٹیو ڈائریکٹر پیار علی منیجر محمد اکرم خان،رحمت خان کے علاوہ لو گو کی کثیر تعداد نے شر کت کی منیجر محمد اکرم خان نے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چترال ایسو سی ایٹس مختلف پراجکٹ پر کام کر رہے ہیں جن میں پرنس ولازہا ؤ سنگ سکیم چترال سنگور بلچ،گولڈن ہومز پشاور(جس میں ا بھی تک 150گھر مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ گھر زیر تعمیر ہیں ساتھ ساتھ بکنگ بھی جا ری ہے)،پرنس ولاز ہا ؤ سنگ اسکیم بہارہ کہوا سلام آباد جس میں کافی گھر تیار ہوچکے ہیں اور 15گھرانے بھی رہا ئش پزیر ہیں چترال ٹاؤن فیز 1 جس میں 4000پلاٹ ہولڈرز پہلے ہی سے مو جود ہیں ہیں 200گھر بھی تعمیر ہو چکے ہیں او ر 20گھرانے بھی اپنے گھروں میں رہائش پذیر ہیں فیزون کے علاوہ چترال ٹاؤن فیز 2اور فیز 3میں بھی2000کے قریب ممبر مو جود ہیں اور ساتھ ساتھ بکنگ جا ری ہیں اسکے علاہ چترال اسٹیریٹ علی پورفراش اسلام آباد میں بھی ڈھائی سو کے قریب لوگ اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور یہ پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے اسکے علاوہ چترال سیٹی اسلام اباد اور فارم ہا ؤس اسلام اباد میں بکینگ تیزی سے جاری ہے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ زمین کی خرید و فروخت ڈیو یلپمنٹ اور تعمیرات میں چترال ایسو سی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا نا م انتہا ئی مستند اہمیت رکھتا ہے جس کی وجہ ہماری ٹیم میں شا مل ما ہر ڈیزائنرز، پراجیکٹ پلا نرز،اعلی تعلیم یافہ انجینئرز، ورک فورس، لینڈ ڈویلپمنٹ ما ہرین اور مار کیٹ ریسر چرز ہیں۔ ادارہ 1975سے اب تک بے شمار گورنمنٹ اور پرائیویٹ منصو بو ں کی تکمیل میں اہم کر دار ادا کر نے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور میں ہزاروں خاندانون کی آباد کاری میں اپنی مثال آپ رہا ہے۔ادارے کی فرا ہم کر دہ خد مات کی بدو لت آج نہ صر ف یہ خاندان اپنی جائیداد کے ما لک ہیں بلکہ شہروں میں معیار ی تعلیم،صحت عامہ کی سہو لیات، اچھے روز گار اور پر سکون زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیار علی نے اپنے تقریر میں کہا کہ کسی بھی رہائشی منصو بے کی کامیابی کا انحصار صرف زمین کی فراہمی پر ہی نہیں ہو تا بلکہ مستقبل کے لحاظ سے زمین کی اہمیت اور اس کی مکمل ڈیو یلپمنٹ کے طریقہ کار پر منحصر ہو تا ہے۔ فوری رہا ئش اور محفوظ سر مایہ کاری کے لیے صرف اسی زمین کو اہمیت حا صل ہو نی چا ہیے جو نہ صرف شہر ی مر کز سے قریب ترین ہو بلکہ وہاں تمام بنیادی سہو لیات بھی میسر ہوں۔ یا فروخت کنندہ (ادارہ) دیگر سہو لیات اپنے ممبران تک پہنچا نے کا وسیع تجربہ رکھتا ہو۔چترال ایسو سی ایٹس ان عوامل کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنے ممبران کو پلاٹس اور تیار گھر فراہم کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چترال ٹاؤن حقیقت پر مبنی اور جدید پلاننگ پر زیر تعمیر ایک جامع منصو بہ ہے۔ چترال ٹاؤن کا مقصد اپنے ممبران کو انکی ضرورت، سہو لت اور گنجائش کے مطا بق کم سے کم لا گت میں محفوظ، جدید اور معیاری طرز زندگی فرا ہم کر نا ہے۔ جہاں ممبرا ن اپنی تہذیب و تمدن، ثقا فت اور روا یات میں رہتے ہوئے تعلیم، صحت اور روز گار جیسی تمام بنیادی سہو لیات سے نہ صرف خود فائدہ حا صل کر سکیں۔ بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کو بھی ایک محفوظ، پر سکون اور تعلیم یافتہ ما حول فراہم کریں چترال ٹاؤن کی عملی کامیابی کا اندازہ اس امر سے لگا یا جا سکتاہے کہ انتہائی قلیل مدت میں چترال ٹاؤن فیز 1میں متعدد گھر انے اپنے نو تعمیر شدہ خوبصورت گھروں میں رہا ئش پزیر ہو چکے ہیں۔پروگرام کے آخر میں مہمان خصو صی،دیگر شراکاء اور صدر محفل نے حطاب کیاانہوں نے چترال ایسو سی ایٹ کی خد مات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ چترالی عوام اس سے پہلے پشاور،اسلام اور دوسرے شہروں میں جاکر دھو کا بازوں اور ایجنڈوں کے ہا تھوں لٹ رہے تھے تا ہم سلطان ولی نے جب سے یہ کا م شروع کیا ہے تو انہوں نے چترالی عوام کو مناسب قیمت اور ڈیویلپٹ کرکے زمین اور تیار گھر دی ہیں جس میں مختلف گھرانے آباد ہو چکے ہیں اور خوش بھی ہیں اس لیے چترالی عوام ان پر اعتبار کرتے ہیں کیونکہ ایک چترالی کھبی بھی دھوکہ باز ی سے کا م نہیں لیتا۔