اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کا چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ، گرانفروشی،کم وزن اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے چترال بازار میں نرخنامے پر عملدرامد، ناپ تول، صفائی کا معیار اور تجاوزات کا جائزہ لینے کے لئے کئی بازار وں کا دورہ کیا جن میں پی آئی اے چوک، بائی پاس روڈ،شاہی بازاراور اتالیق بازار شامل تھے۔انہوں نے نرخنامہ پر عملدرامد نہ کرنے اور گران فروشی پر 17دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا جبکہ ناقص صفائی پر چھ قصائیوں اور نانبائیوں کو وارننگ دی گئی۔ انہوں نے 17دکانداروں کو اپنے دکانوں کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی اور کہاکہ تجاوزات کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر چترال تھانہ کے ایس ایچ او ناصر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔