ایک سازش کے تحت چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو کھڈے لائن لگا یا جا رہا ہے۔اے پی ایم ایل صدر و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال حصول بیگم

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ چترال کی صدر و ممبر ڈسٹرک کونسل چترال حصول بیگم نے کہا ہے۔ کہ ایک سازش کے تحت چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو کھڈے لائن لگا یا جا رہا ہے۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ یہ بات باعث تعجب ہے۔ کہ جن لوگوں کو آج تک کسی نے اے پی ایم ایل کے پلیٹ فارم میں دیکھا ہی نہیں۔ وہ آج عہدوں پر قبضہ جمانے کیلئے چھلانگ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ ہم نے نہ کبھی ناصر علی شاہ کو پارٹی کی کسی سرگرمی میں دیکھی۔ اور نہ حال ہی میں خود کوخواتین ونگ کی صدر قرار دینے والی خاتون کو پارٹی کیلئے خدمات انجام دیتی ہوئی دیکھی ہے۔ لیکن نہ جانے کہاں سے یہ خود ساختہ عہدہ دار نمودار ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ بحیثیت ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال آج بھی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلع کونسل میں نمایندگی کرتی ہوں۔ اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔کہ مجھے میرے مثبت کردار پر حوصلہ دینے کی بجائے میرے عہدے پر ڈھاکا ڈالا گیا ہے۔ اور یہ عہدہ چترال کی ایک دوسری خاتون کو سونپی جارہی ہے۔ جو کہ قابل افسوس ہی نہیں، قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اُن کی اپنے پارٹی کے قائد سابق صدر پرویز مشرف سے دلی عقیدت ہے۔ کیونکہ انہوں نے چترال کی بھر پور خدمت کی۔ اور چترال کے لوگوں کی ہر فورم پر تعریف کی ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ پارٹی کے منصب کو میں اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں۔ اور پارٹی کی ترقی و کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتی ہوں، انہوں نے کہا۔ کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی۔ کہ آخر مجھ سے کونسی غلطی سرزد ہوئی۔ جس کی پاداش میں میرے ساتھ یہ رویہ اپنایا گیا ہے۔ حالانکہ میں خود ساختہ صدر نہیں، بلکہ باقاعدہ طور پر میری نوٹفیکیش ہوئی ہے۔