رپورٹ (نیوز ڈیسک)وزارت امور خارجہ، حکومت پاکستان کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے ”خلاف ورزی سے پاک قوم“ کے نام سے آج ایک عام معافی منصوبہ 2017شروع کیا ہے۔ اس سکیم کا مقصد غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنے متعلقہ ممالک واپس بھجوانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس عام معافی منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں حج، عمرہ اور وزٹ ویزہ رکھنے کے ساتھ زیادہ قیام کرنے والے، روپوش شدہ اور ختم شدہ اقامہ رکھنے والے اور رہائشی کارڈز کے بغیر افراد شامل ہوں گے۔پروگرام کے مطابق غیر قانونی کارکنوں کو بغیر کسی جرمانے یا سزا کے، تین ماہ کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ وہ نئے ورک ویزہ کے حصول کے بعد دوبارہ سعودی سلطنت میں داخل ہو سکتے ہیں اور توقع ہے کہ اس سکیم سے ہمارے ہزاروں ہم وطن استفادہ کریں گے۔اس سلسلے میں ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش کرنے والے ہم وطنوں کی معاونت،رہنمائی اور محفوظ اور آسان روانگی کے لئے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے عملے کے اراکین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں تاکہ عملے کا ہر رکن ہمارے ہم وطنوں کو زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کر سکے۔کمیونٹی ویلفیر ونگ کے تحت سفارتخانے میں ایک”خصوصی امدادی مرکز“ قائم کیا گیا ہے جس سے ای میل ایڈرسpwfe.pakistan@gmail.comموبائل اور واٹس ایپ نمبر 00966533783663، پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایمبسی ہمارے ہم وطنوں کو مندرجہ ذیل طریقے سے سہولت فراہم کرے گی۔پاکستان کے غیر قانونی افراد کو تعاون فراہم کرنے کے لئے قونصلروں کی مختلف ٹیمیں سعودی سلطنت کے مختلف ریجنز کا دورہ کریں گی۔ایمبسی ایسے تمام اشخاص کو ختم شدہ پاسپورٹ میں مفت توسیع دے گی جو ایمنسٹی سکیم کے تحت اس سہولت سے فائدہ اٹھا نا چاہتے ہیں۔ایمبسی ایک خاص طریقہ کار پر عمل درآمد کے بعد ایمر جنسی ٹریول ڈاکومنٹس ان افراد کو دے گی جن کے پاس پاسپورٹ نہیں تاکہ ان کے اخراج میں آسانی ہو۔ایمبسی نے سعودی سلطنت کے دور دراز علاقوں میں رہنمائی اور سہولت کے لئے مندرجہ ذیل فوکل پرسنز منتخب کئے ہیں۔ہیل،دمام اور ریاض کے شہروں میں استثنیٰ کے پہلے دن بعض افراد سعودی عرب سے روانہ ہو چکے ہیں۔جبیل ریجن عبدالقادر موبائل نمبر0582880700 اور0555714516،الحصہ ریجن چوہدری محمد سعید موبائل نمبر0504938207،ہیل ریجن افضل قمر موبائل نمبر0507861234،ارر ریجن محمد رمضان موبائل نمبر0595902723، تبوک ریجن امین چترالی موبائل نمبر0507040667اورمجاہد امین موبائل نمبر0554346898،برادیا اور القاسم ریجن وقاص خان موبائل نمبر0580024588اوربختیار خان موبائل نمبر0580024599،دمام اور الغوبار ریجن راجہ عمران موبائل نمبر0598926099اور0505157638اوررانا صغیر احمد موبائل نمبر0598800113اور0509093023پاکستانی سفارتخانہ نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر سعودی عرب میں اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ وہ استثنیٰ کی اس مدت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے