(نیوز رپورٹ)سرکاری کھاتوں کیانتظامات میں مالیاتی نظم و ضبط و بہتری لانے کیلئے مجاز حکام نے بعض اقدامات کی منظوری دی ہے جن پر ٹھیک 30جون2017تک سختی سے عمل کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ان اقدامات میں محکموں /افسران کی صوابدید پر رکھے گئے فنڈ موجودہ مالی سال کے دوران مساوی طور پر تقسیم کئے جائیں گے اور تمام مستند اور درست واجبات فوری طور پر کلیئر کئے جائیں گے۔تمام متعلقہ حکام منظوریوں کے اجراء،ضابطے کی کارروائیوں کی تکمیل اور سٹورز کے حصول کو بروقت یقینی بنائیں گے تاکہ کلیمز فری آڈٹ کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل متعلقہ ضلع /ایجنسی /اکاؤنٹس دفاتر کو بروقت پیش کئے جاسکیں۔مالی سال 2016-17 کے لئے اجراء کے تمام بلز،اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا/ڈسٹرکٹ /ایجنسی/اکاؤنٹس دفاتر کو 23جون2017کو یا پہلے لازمی طور پر پیش کئے جائیں گے۔اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا /ضلع/ایجنسی/اکاؤنٹس افسران،تمام چیک،پے آرڈرز27جون2017کو جاری کریں گے اور ادائیگی کے لئے چیک پیش کرنے سے پہلے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو جون کے مہینے کے لئے آخری شیڈول بھیجا جائے گا۔ پی ایل ایز/ایس ڈی ایز/اسائمنٹس اکاؤنٹس،ریزرو فنڈ،فارسٹ اینڈ ورکا اکاؤنٹس کے چیک لازمی طور پر بروقت جاری کئے جائیں اور ان کی کلیئرنس ٹریژری آفس پشاور/متعلقہ ڈی اے او سے حاصل کی جائے۔پی ایل ایز /ایس ڈی ایز/اسائمنٹ اکاؤنٹس،فارسٹ ورک اکاؤنٹس کے لئے نکالے گئے تمام چیک30جون2017 تک انکیشڈ کئے جائیں گے جبکہ مالی سال2016-17سے متعلق وہ تمام چیک جو پہلے ہی جاری کئے گئے یا بعد میں جاری کئے جائیں گے 30جون2017تک موثر ہوں گے ماسوائے ڈی ڈی اوز کو جاری سیلری چیک اگر کوئی ماہ جون2017کے لئے ہو جو یکم جولائی2017کو یا کے بعد میں قابل ادائیگی ہے۔چیک میں غلطیاں جیسے لکھائی کے اوپر لکھنا،کاٹنا،ادائیگی حاصل کرنے والے کا پتہ،ہندسوں اور الفاظ میں رقم میں فرق او رمجاز شخص کے دستخط کا نہ ہونا سے گریز کیا جائے جس کی وجہ سے چیک نا منظور ہو سکتے ہیں۔چیک /پے آرڈرز جاری کرنے والے مجاز حکام تمام چیکوں /پے آرڈرز پر ماسوائے تنخواہ کے چیک جو ڈی ڈی اوز کو پیش ہوتے ہیں پر30جون2017کے بعد ناقابل ادائیگی کی مہر لگائیں۔سٹیٹ بنک آف پاکستان/نیشنل بنک آف پاکستان 30جون2017کو جاری ہونے والے تمام چیکوں کی رات گئے تک ادائیگی کو ممکن بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کریں گے۔بنک27جون2017یا اس سے قبل جاری ہونے والے چیکوں کے لئے 30جون2017کے بعد حکومتی اکاؤنٹس سے کوئی لین دین نہیں کریں گے ماسوائے تنخواہ کے چیکس کے جو ڈی ڈی اوز کو جاری کئے گئے ہوں۔نیشنل بنک آف پاکستان کی انتظامیہ تمام متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کرے کہ اسائمنٹ اکاؤنٹس کے تحت اپنے کلیمز 30جون2017تک کلیئر کر دیں۔تمام کمرشل بنکوں کے ریجنل چیفس اپنے برانچ افسران کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ اپنے اکاؤنٹس ہولڈرزکی طرف سے جمع شدہ گورنمنٹ چیکس اپنے متعلقہ سٹیٹ/نیشنل بنکوں کو انکیشمنٹ کے لئے 30جون2017تک پیش کریں۔اسی طرح 30جون2017تک موثر چیکس اگلے مالی سال2017-18کے لئے ناقابل توسیع ہوں گے۔یہ تمام ہدایات متعلقہ محکموں،صوبائی اور علاقائی اداروں کے سربراہوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہی گئی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی