اپرچترال میں حکومتی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات کی روشنی میں مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز جمعرات کے روز کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

اپرچترال(ذاکر زخمی)کرونا وائرس کے سلسلے میں لگی قومی ایمرجنسی/ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی غریب طبقات کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے فی استفادہ کنندہ کو یکمشت /-12000 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکھو،جہان زیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور جاوید احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی،ائی،ایس،پی نے مستوج کیش پوائنٹ پر بی،ائی،ایس،پی کے زریعے مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے کا آج باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ رقوم یوسی مستوج اور یوسی یارخون کے تین علاقوں یعنی مستوج، شوشت اور بانگ میں تقسیم کی جا رہی ہیں اور کورونا وائرس کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ عوامی اطلاع کے لئے یوسی وائز شیڈول کو الگ اپلوڈ کیا جارہا ہے۔